• news

11 مئی کو مسلم لیگ (ن) کی مفاداتی سیاست ختم ہو جائیگی: پیپلزپارٹی

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ، نائب صدر عزیز الرحمن چن، طارق گجر اور اقلیتی ونگ کے صدر پرویز رفیق نے کہا کہ عام انتخابات میں ن لیگ کی یقینی شکست دےکھ کر شریف برادران کے ہوش اڑ چکے ہیں۔ پیپلز سیکرٹریٹ میں پارٹی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماﺅں نے کہا کہ شریف برادران کی غلط پالیسیوں، ناکام منصوبوں اور لوٹ مار کے باعث پنجاب میں بھی ن لیگ کا ووٹ بنک بہت کم ہوا اور صاف دکھائی دے رہا ہے کہ 11 مئی کو ن لیگ کی مفاداتی سیاست کا پنجاب سے بھی خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب کوئی شعبدہ بازی ن لیگ کو مکافات عمل سے نہیں بچا سکتی۔ 

ای پیپر-دی نیشن