انتخابات میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی: اورنگ زیب برکی
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے امیدوار این اے 121 لاہور اورنگزیب برکی نے کہا کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی لاہور سمیت پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران امیدوار پی پی 149حاجی نادر خان اور امیدوار پی پی 150آصف محمود ناگرہ کے ہمراہ مختلف یونین کونسلوں میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کے دوران کیا ۔