پی پی 161 کا الیکشن قابل دید ہو گا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے: خالد گجر
رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف صوبائی حلقہ 161پی پی کے نامزد امیدوار چودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ اس مرتبہ صوبائی حلقہ پی پی 161 کا الیکشن دیکھنے کے قابل ہوگا ،وہ جیتیں یا ہاریں لیکن میاں شہباز شریف کا مقابلہ ڈٹ کرکریں گے ، اور انہیں پتہ چل جائے گا کہ ان کا کسی گجر سے واسطہ پڑا ہے ۔