انتخابی نظام کے خلاف جدوجہد سے ہی تبدیلی آئے گی: نوشابہ ضیاء
لاہور (لیڈی رپورٹر) عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنماءنوشابہ ضیاءنے کہا کہ قیامت خیز لوڈشیڈنگ، دہشت گردی، مہنگائی اور غربت نے عوام کا جینا حرام کررکھاہے، بنیادی حقوق اور ضروریات زندگی سے محروم ہونے کے باعث لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیںمگر اشرافیہ 65سالوں سے ملک کو لوٹ رہی ہے، اس لئے اب تبدیلی باتوں سے نہیں، موجودہ انتخابی نظام کے خلاف عملی جدوجہد سے آئے گی اور حواکی بیٹیاں 11 مئی کو ہونے والے پر امن دھرنوں میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کر کے اس عوام دشمن نظام انتخاب کو دریا برد کر کے قوم کو تبدیلی کا حقیقی اور درست راستہ دکھائےں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک ویمن ونگ کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سدرہ کرامت، فرح ناز، عائشہ شبیر، شاکرہ چوہدری اور ملکہ صباءبھی موجود تھیں۔