• news

مشرف کے چالان میں 14 گواہوں کے نام وکلا سے مشاورت کے بعد بیان قلمبند کرائینگے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پرویز مشرف نے ابھی تک پولیس کو باضابطہ بیان نہیں دیا وہ اپنے وکلا سے مشاورت کے بعد بیان دیں گے نجی ٹی وی کے مطابق نامکمل چالان دستاویز کے مطابق پرویز مشرف سے ایس ایس پی یسٰین فاروق اور تفتیشی ٹیم نے ملاقات کی، پرویز مشرف کے چالان میں 14 گواہوں کے نام شامل ہیں، سابق ایس ایچ او حاکم خان سمیت پولیس کے تین دیگر اہلکار بھی گواہوں میں شامل ہیں ۔ پرویز مشرف کے خلاف گواہوں میں وکیل رہنما ریاست علی آزاد سمیت دس وکلا شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کا بیان لینے اور تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان مکمل ہوگا پولیس ان سے بھی تفتیش کر سکتی ہے۔ جن کے نام تین نومبر کے اقدامات میں پرویز مشرف لیں گے۔ ججز نظربندی کیس میں سابق سیکرٹری درکار، سابق آئی جی اور انٹیلی جنس حکام سے بھی پوچھ گچھ کا امکان۔

ای پیپر-دی نیشن