• news

قیدیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب

لاہور (وقت نیوز) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر نے کہا ہے کہ قیدیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ 100سے زائد قیدیوں نے ووٹ ڈالنے کے لئے شناختی کارڈ جمع کرا دیے ہیں۔ وقت نیوز کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ پنجاب کی 32جیلوں میں 50ہزار سے زائد قیدی ہیں۔ قیدیوں کو شناختی کارڈ جمع کروانے کے لئے 25اپریل تک مہلت دی ہے۔
سہولت

ای پیپر-دی نیشن