”وزیر وزیر ہوتا ہے نگران ہو یا کوئی اور“احمر بلال صوفی کا اسلم رئیسانی کے انداز میں جواب
اسلام آباد (آئی اےن پی) احمر بلال صوفی نے سابق وزیر اعلی بلوچستان اسلم رئیسانی کا انداز اپنا لیا ، وزیر وزیر ہوتاہے چاہئے وہ نگران ہو یا کوئی اور۔ جمعہ کو وزیر اطلاعات کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران جب نگران وزیر قانون احمر بلال صوفی سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا نگران وزیر مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بیٹھ سکتاہے تو نگران وزیر قانون نے کہا کہ وزیر تو وزیر ہوتاہے چاہے وہ نگران وزیر ہو یا کوئی اور جس پر وہاں پر موجود تمام شرکاءنے زوردار قہقہ لگایا۔
وزیر وزیرہوتا ہے