• news

پی پی امیدواروں پر حملے ہو رہے ہیں، سکیورٹی نہ بڑھائی تو الیکشن متاثر ہو سکتے ہیں: نائیک

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیر قانون سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں و امیدواروں کو مسلسل دہشت گردوں کی دھمکیاں مل رہی ہیں‘ اگر الیکشن کمشن نے سکیورٹی نہ بڑھائی تو پورا الیکشن متاثر ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات ضرور ہوں گے لیکن شفاف انتخابات کیلئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو برابر موقع دیا جائے ایک جانب تین جماعتوں کیلئے انتخابی مہم چلانا مشکل ہوگیا ہے دوسری جانب ہماری سکیورٹی واپس لی جارہی ہے۔ ہمارے امیدواروں پر حملے ہورہے ہیں۔
نائیک

ای پیپر-دی نیشن