• news

پرویز مشرف کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے مکافات عمل ہے: راجہ پرویز

اسلام آباد (ثناءنیوز) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جو کچھ پرویز مشرف کے ساتھ ہو رہا ہے مکافات عمل ہے جو کچھ پرویز مشرف نے میاں نوازشریف اور بےنظیر بھٹو کے ساتھ کیا وہ آج بھگت رہے ہیں، آئندہ انتخابات میں کوئی بھی جماعت اکیلے حکومت نہیں بنا سکے گی جبکہ پی پی کارکن بھٹو کا نعرہ لگا کر باہر نکلیں گے تو پولنگ سٹیشن پر صورتحال تبدیل ہو جائے گی، ہمیں مخالفین کے پراپیگنڈے کا سامنا ہے، 11 مئی کو تمام پراپیگنڈے اپنے موت آپ مر جائیں گے۔ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی پارٹی نے اپنے مڈل کلاس کارکن کو ملک کا وزیراعظم بنایا۔ بھٹو خاندان کی ایک تاریخ ہے ہم اس کو دیکھتے ہوئے اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں دنیا کی کوئی بھی طاقت اور حربہ ہمیں اپنی منزل پر پہنچنے سے نہیں روک سکتی، ہمارے مخالفین نے جمہوریت کے لئے کیا قربانی دی۔ ان کی تو انگلی سے خون بھی نہیں نکلا ہمارے ورکروں نے قربانیاں دی ہیں پی پی کو مخالفین جتنا دبانے کی کوشش کریں گے وہ اتنا ہی آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ا نتخابی امیدواروں پر حملوں کا افسوس ہے معصوم لوگوں کی جانیں لی جا رہی ہیں، جمہوریت ہی ہر مشکل کا جواب ہے، انتخابات وقت پر ہوں گے، کچھ بھی ہو جائے انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے عوام انتخابات کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن