• news

مشرف نے قانونی مدد کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا: اعتزاز احسن

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو سپریم کورٹ میں سرنڈر کرنا پڑے گا اگر ایک وزیراعظم کوقید اور ایک کو نااہل قراردیا جا سکتا ہے تو ایک آمر کو کیوں نہیں؟ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں کہ پرویز مشرف نے قانونی مدد کے لئے میری خدمات کے لئے رابطہ کیا ہے، پرویز مشرف کی گرفتاری عدالتوں کیلئے امتحان تھی۔ پرویز مشرف کے حوالے سے اسلا م آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ قابل تحسین ہے ججوں کو گھروں میں قید رکھنا اور ان کی گرفتاری دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہے تاہم پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا پورا حق ملنا چاہئے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ میں 9 نومبر کے واقعات میں وکلاءکی گرفتاری کو درست نہیں سمجھتا۔ اس حوالے سے پھیلائی گئی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں کہ پرویز مشرف نے قانونی مدد کے لئے میری خدمات کیلئے رابطہ کیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا تو پھر مشرف پر آرٹیکل 6 لاگو کیا جا سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن