• news

عدالت کا احترام کرتا ہوں حالات جوبھی ہوں سامنا کرونگا: مشرف

اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میں خود پاکستان آیا ¾ عدالت کا احترام کرتا ہوں ¾ حالات جوبھی ہوں سامنا کرونگا ¾ سازش کے تحت انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جارہا ہے ۔عدالت میں پیشی کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق صدر نے کہاکہ ان کو پاکستان لانے میں کسی بیرونی طاقت کا ہاتھ نہیں بلکہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئے ہیں اور عدالت کا احترام کرتے ہیں اور انصاف کی توقع ہے آٹھ سال ملک و قوم کی خدمت کی ،انھوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے پاکستان چھوڑ کر کہیں نہیں جاﺅں گا۔

ای پیپر-دی نیشن