• news

بڑا دفتر ، نئی گاڑیاں چاہئیں، بعض نگران وزیروں کی فرمائشیں

کراچی ( سالک مجید) سندھ کے نگران وزیروں مشیروں کی فرمائشوں اور ناز نخروں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ نگران کابینہ میں شامل بعض وزراءاور مشیروں نے الاٹ کردہ دفاتر اور گاڑیوں کو یہ کہہ کر مسترد کردیا ہے کہ ہمیں بڑا دفتر چاہئے اور برانڈ نیو گاڑی (نئی گاڑی) دی جائے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کے رکن اصلاح الدین نے اپنے دفتر کا فرنیچر ناپسند کرتے ہوئے اسے تبدیل کرنے کی فرمائش کردی ہے جبکہ فیاض شےخ نے بھیجی گئی گاڑی یہ کہہ کر واپس کردی ہے کہ انہیں صرف 2012 ماڈل کی نئی گاڑی بھیجی جائے۔ بعض وزیروں مشیروں نے تنخواہ نہ لینے کا عندیہ بھی دیا ہے لیکن کچھ اراکین نگراں کابینہ نے پورے مہینے کا پیٹرول اور دیگر اخراجات کی رقم ایڈوانس میں مانگ لی ہے اور اپنی مرضی کا سٹاف بھی رکھ لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن