• news

1ایفی ڈرین کیس‘ ملزمان کی عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ارشد محمود تبسم نے اے این ایف کے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کے تین ملزمان علی موسیٰ گیلانی‘ مخدوم شہاب الدین کی الیکشن میں حصہ لینے اور افتخار خان بابر کی خوشدامن کی وفات کی وجہ سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت میں حاضر ملزمان کو نقول مقدمہ فراہم کردیں جبکہ متذکرہ تین ملزمان کو نقول مقدمہ آئندہ تاریخ سماعت پر ان کی حاضری پر تقسیم کی جائیں گی۔مقدمے کی سماعت چھ مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن