لیاری میں سندھ اسمبلی کیلئے پہلی خاتون امیدوارخواتین کی تعلیم پہلی ترجیح ہوگی: ثانیہ ناز
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون امیدوار سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 109سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس مرتبہ عام انتخابات میں حلقہ پی ایس 109سے 25 سالہ ثانیہ نازپیپلز پارٹی کی امیدوار ہیں۔اپنی مدد آپ کے تحت لیاری میں قائم سٹریٹ سکول سے میٹرک کے امتحان کی تیاری کی، کامیابی سمیٹی، پرائیوٹ انٹر بھی کیا،اب اسی سٹریٹ سکول میں استاد ہیں۔ ثانیہ کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے سلطان بہادر اور ایم کیو ایم کے اظہر سلام سی ہے۔ آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے پرامید ثانیہ ناز کا کہنا ہے کہ وہ لیاری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گی ،جن میں سرفہرست خواتین کی تعلیم ہے۔