وقت کا تقاضا ہے کہ اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں: ائرچیف
لاہور (خبرنگار) پاک فضائےہ کے سربراہ ائےر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ اعلیٰ پیشہ وارانہ معےار کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ وقت کا ےہ تقاضا ہے کہ ہم ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تےار رہیں۔ وہ گذشتہ روز پی اے اےف بیس لاہور پرائےرمین، ڈی اےس جی اور سویلین کے اجتماع سے خطا ب کر رہے تھے۔ انہوں نے بیس کمانڈرز کوبیس کے رہائشی معےار کو بہتر بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کرنے کی تاکید بھی کی۔ پاک فضائےہ کے سربراہ نے گذشتہ روزپی اے اےف بیس لاہور کا معائنہ کیا۔ فضائےہ کے سربراہ کی آمد پر اےک چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ مختلف ےونٹوں کے آپریشنل اور اےڈمنسٹرےٹو فرائض کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس کے بعد انہوں نے مختلف سکواڈرنوں اور تنصیبات کا دورہ کیا اور ڈےوٹی پر موجود ائےرمین حضرات سے بات چیت کی۔