”معصوم لوگوں کے قتل میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے“: لال مسجد کمشن
اسلام آ باد (این این آئی) لال مسجد تحقیقاتی کمشن نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ معصوم لوگوں کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ جمعہ کو لال مسجد کمشن نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرتے ہوئے سفارش کی کہ قرآن پاک اور شعائر اسلام کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف شریعت کے مطابق کارروائی کی جائے اور اس آپریشن کے دوران معصوم لوگوں کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے، کمشن نے ورثاءکو قصاص کا حق دینے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ورثا قصاص معاف کردیں تو دیت دی جائے، آپریشن کے دوران مالی نقصان کے ازالے اور زخمی و معذور ہونے والوں کو معاوضہ دینے کی بھی سفارش کی گئی۔