حیدر آباد میں سنی تحریک کے امیدوار پر فائرنگ، بال بال بچ گئے
حیدر آباد (نامہ نگار) جمعہ کی رات پونے دس بجے مکی شاہ تھانہ کی حدود حیدر چوک پر صوبائی حلقہ پی ایس 46سے پاکستان سنی تحریک کے امیدوار محمد عابد قادری پر موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے چار فائر کئے تاہم محمد عابد قادری معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ مسلح افراد فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سنی تحریک کے سینکڑوں کارکنان حیدر چوک پر جمع ہو گئے اور انہوں نے ہوائی فائرنگ کرکے دکانیں بند کرا دیں۔