• news

گلگت: گورنر ہاﺅس میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر پی پی کارکنوں کا ہنگامہ، پتھراﺅ

گلگت(آئی این پی) گورنر ہاﺅس میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر پیپلزپارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کے کارکنوں نے گورنر ہاﺅس کے باہر ہنگامہ کھڑا کردیا اور گورنر ہاﺅس پر شدید پتھراﺅ کرتے ہوئے گورنر مردہ باد کے نعرے لگائے۔ اس دوران صوبائی وزیر اطلاعات ڈاکٹر علی مدد شیر موقع پرپہنچے تو جیالے مزید بپھر گئے۔

ای پیپر-دی نیشن