• news

زمین جیسے 2اور سیارے دریافت کر لئے گئے

لندن (بی بی سی اردو) ماہرین فلکیات نے خلائی دوربین کیپلر کی مدد سے دو ایسے سیارے دریافت کئے ہیں جو اب تک دریافت ہونے والے سیاروں میں زمین سے سب سے زیادہ مماثلت رکھتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئے سیاروں کی جسامت اور ان کا اپنے ستارے سے فاصلہ بھی مناسب ہے اور اس وجہ سے امید کی جا سکتی ہے کہ ان کی سطح پر سیال حالت میں پانی تلاش کیا جا سکے۔ یہ سیارے بارہ سو نوری سال کے فاصلے پر واقع ہیں اور خلائی دوربین کی ٹیکنالوجی ابھی اس سطح پر نہیں پہنچی۔

ای پیپر-دی نیشن