پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اولین ترجیح ہے: ذکاءاشرف
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کی جانب سے بورڈ کے تمام لوئر درجہ کے ملازمین کے لئے ایک مہینہ کی تنخواہ کا بونس اعلان کیا۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاءاشرف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بورڈ ملازمین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔