مسلم لیگ ن کے پسندیدہ افسران انتخابی مہم پر اثر انداز ہو رہے ہیں: ظہوروٹو
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی این اے 128 کے امیدوارمیاں ظہوراحمد وٹو نے کہا ہے کہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کے تمام تر اقدامات کے باوجود اب بھی ن لیگ کے پسندیدہ افسران اور ان کی باقیات الیکشن پر اثر انداز ہو کرانتخابات کی شفافیت کو مشکوک بنا رہی ہیں۔ رائیونڈ روڈ پر بھوبھتیاں گاو¿ں میں متعلقہ SHOکی قیادت میں جماعت اسلامی کے ورکرز کے گھروں میںرات کودھمکیاں دینا، سرکاری سکولوں میں سینئر اساتذہ کا بچوں پر ن لیگ کی حمایت کا دباو¿ ڈالنا اور علاقہ سے جماعت اسلامی کے نمائندے کی فلیکسز کو اتارنا اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے فلیکسز کو چھوڑ دینا قابل مذمت ہیں۔