علامہ اقبالؒ کی برسی آج عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی
لاہور ( خصوصی رپورٹر ) مفکر پاکستان ، حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ اس دن کی مناسبت سے پاکستان مسلم لیگ، نظریہ پاکستان ٹرسٹ اور دیگر اداروں کے زیراہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائےگاجن میں علامہ اقبال ؒ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی جائےگی۔ اس دن کی مناسبت سے اعلیٰ شخصیات مزار اقبال ؒ پر حاضری دیکر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گی اور فاتحہ خوانی کریں گی۔