• news

زرداری نے 5 برس عوام کیلئے کچھ نہیں کیا‘ قوم زیادتیوں کا حساب لے گی: نوازشریف

قصور + کھڈیاں خاص + لاہور (نامہ نگاران + خصوصی رپورٹر) عوام کی منتخب حکومت کو غےر قانونی، غےر آئےنی طور پر گرا کر منتخب وزےر اعظم کو ہتھکڑی لگا کرکال کوٹھری مےں بند کر کے دہشت گردی کا مقدمہ بنا کر زبردستی سات سال کے لئے ملک بدر کرنے والے ڈکٹےٹر کے خلاف خود دہشت گردی کا مقدمہ بن کر گرفتار ہونے والے کا حال آپ کے سامنے ہے۔ ان خےالات کا اظہار مسلم لےگ (ن) کے سربراہ مےاں محمد نوازشرےف نے کھڈےاں خاص ضلع قصور مےں جلسہ عام سے خطاب میں کےا۔ انہوں نے کہا کہ مےری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہےں اور نہ ہی مےر ے اندر کوئی انتقام ہے مےں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ جس نے بھی مےرے ساتھ زےادتی کی ہے مےں نے اسے معاف کر دےا ہے مگر اٹھارہ کروڑ عوام کے ساتھ ظلم و جبر کرنے، آئےن توڑنے، منتخب حکومت کو گرانے، ججوں کو نظربند کر کے ان کی تضحےک اڑانے والے کا جرم معاف نہےں کےا جا سکتا ۔ اسے اپنے جرم کی سزا بھگتنا ہو گی۔ انہوں نے مزےد کہا کہ 12 اکتوبر 1999ءکے غےر قانونی، غےر آئےنی اقدام کرنے والے ڈکٹےٹر کو سوچنا چاہئے تھا کہ ظلم کرنے والے کو اپنے انجام تک پہنچانا ہے۔ نوازشرےف نے کہا کہ زرداری نے اےوان صدر مےں بےٹھ کر ملک اور عوام کے لئے کچھ نہےں کےا پانچ سال قبل ہونے والی لوڈشےڈنگ تو آج تک جاری ہے۔ بے روز گاری، مہنگائی، لاقانونےت مےں اضافہ ہوا ہے۔ زرداری آکر عوام کو جواب دو آپ نے 18 کروڑ عوام کےلئے کچھ نہےں کےا دو مرتبہ پاکستان کا وزےراعظم رہ چکا ہوں تمام حالات جانتا ہوں اگر زرداری بجلی کا مسئلہ حل کرنا چاہتے تو دو سال قبل حل ہو چکا ہوتا ملکی معےشت کا بےڑہ غرق ہو گےا ہے۔ فےکٹرےاں، ملےں بند بےچ کھاد کے نرخوں مےں بے پنا ہ اضافہ نے کسانوں کی زندگی اجےرن بنا دی ہے۔ اربوں، کھربوں اپنی جےبوں مےں ڈال لئے ہےں۔ کسانوں، مزدوروں، محنت کشوں کےلئے کوئی کام نہےں کےا۔ پےپلز پارٹی کے پانچ سال کا حساب 11 مئی کو لےنا ہو گا۔ قومی گیارہ مئی کو زیادتیوں کا حساب لے گی۔ انہوں نے مزےد کہا کہ اےن اے 140 کھڈےاں مےں موٹروے، اےکسپرےس وے، ہائی وے، انڈسٹرےل اسٹےٹ، زرعی ےونےورسٹی اور مےڈےکل کالج بنائےں گے جس سے کھڈےاں مےں ترقی ہو گی جبکہ اس موقع پر ملک رشےد احمد خاں، رانا محمد اقبال خاں، رانا محمد حےات خاں، رانا محمد اسحاق خاں، مےاں وسےم اختر شےخ، محمد ےعقوب ندےم سےٹھی، حاجی محمد نعےم صفدر انصاری، سینےٹر پروےز رشےد، ملک محمد علی خاں، ملک احمد سعےد خاں، ملک محمد احمد خاں، چودھری سلےمان حنےف خاں، شےخ علاﺅالدےن، صوفی سردار خاں، مختےار احمد ڈھولن، ملک محمد بشےر، ملک محمد اصغر اور انےس قرےشی بھی موجود تھے۔ اےن اے 140 کے نامزد امےدوار ملک رشےد احمد خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پےپلز پارٹی نے پانچ سالوں مےں ملک کا تےاپانچا کر دےا۔ لوڈشےڈنگ سے عام آدمی کی زندگی اجےرن ہو چکی ہے۔ پارٹی کارکنوں سے خطاب میں نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دورِ میں بنکوں اور مالیاتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنا کر قومی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کی تھی مگر افسوس کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے مالیاتی اداروں میں لوٹ مار کر کے ملکی معیشت اور اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ ہمارے ”انکم سپورٹ پروگرام“ کو بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کا نام دے کر غریب عوام کو دھوکہ دیا گیا اور اس پروگرام کے لئے مختص اربوں روپے پیپلز پارٹی کے بڑے بڑے مگرمچھ ہڑپ کر گئے۔ ہم برسر اقتدار آکر عوام کے نام پر لوٹ مار کا حساب لیں گے اور غریبوں کا حق انہیں دلا کر رہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ پرویز مشرف نے آئین اور قانون توڑ کر لڑائی شروع کی۔ جو کچھ مشرف نے کیا موجودہ فوج اس کی ذمہ دار نہیں ہے۔ موجودہ فوجی قیادت سے مجھے کوئی شکایت نہیں۔ جنرل پاشا کے کردار پر ہمارے تحفظات تھے، جنرل ظہیر سے فی الحال کوئی شکایت نہیں۔ فوج مشرف کے معاملے میں فریق نہ بنے۔ نہیں سمجھتا کہ فوج کسی مجرم کو بچانے کی کوشش کرے گی۔ نوازشریف نے کہا ہے کہ ہائی جیکنگ کے کیس میں مجھے غلط ملوث کیا گیا۔ آج پرویز مشرف کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگ رہی ہیں۔ ایسے اقدامات کرنے والوں کو گھر میں نظربند کرنے کے بجائے جیل بھیجنا چاہئے۔ آئین اور قانون توڑنے پر احتساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ڈیفالٹر ہوتے تو کیا ہمیں الیکشن لڑنے کی اجازت مل سکتی تھی۔ الیکشن میں ہمارا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں بلکہ ان حالات سے ہے جو آج پاکستان پر چھائے ہوئے ہیں، ا نتخابات میں پارٹی کی کامیابی سے زیادہ یہ عزیز ہے کہ پاکستان کو جیتنا چاہئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن