• news

مضبوط فوج اور ساتھ کھڑی قوم کی موجودگی میں کوئی ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتا: کیانی

کاکول (نوائے و قت رپورٹ + ایجنسیاں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا، اسلام ہی پاکستان کی بنیاد، اسلام ہی پاکستان کو متحد رکھنے والی قوت ہے۔ پاکستان میں سے اسلام کو کسی صورت خارج نہیں کیا جا سکتا، اسلام اور پاکستان کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان کسی بھی قسم کے خطرے کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان امن پسند ملک ہے امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم حقیقی اسلامی جمہوریہ کا بانیان پاکستان کا خواب پورا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ وہ کاکول اکیڈمی میں 46 ویں پی ایم لانگ کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل صادق علی بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے کہا کہ کسی کو اس بات میں شک نہیں ہونا چاہئے کہ مضبوط پاک فوج اور اس کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہوئی قوم کی موجودگی میں انشاءاللہ کوئی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ میں اس کورس میں شامل فلسطین، سوڈان اور ترکمانستان کے کیڈٹس کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے یہاں کورس مکمل کیا۔ آپ کی سب سے پہلی ذمہ داری ہے کہ آپ اس معیار کو برقرار رکھیں۔ پاک فوج کے کمشنڈ آفیسرز کے طور پر آپ کی زندگی میں بہت سے چیلنجز آئیں گے جس کے لئے آپ کو پیشہ وارانہ مہارت اور لیڈر شپ کی خصوصیات کی ضرورت پڑے گی مجھے مکمل بھروسہ ہے کہ آپ کبھی اپنے ملک پاک فوج اور جوانوں پر اپنے آپ کو ترجیح نہیں دیں گے۔آپ قسمت والے ہیں کیونکہ آپ کو ایسے جوانوں کی قیادت کرنی ہے جن کے اندر حب الوطنی اور قربانی کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ہمارے فوجی جوان خطرات کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے دنیا میں سب سے بہترین ہیں جب آپ ان جوانوں کی قیادت کریں گے آپ دیکھیں گے کہ پاک فوج پیشہ وارانہ فوج کے طورپر پاکستان کے اندر اور بیرون ملک عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے کبھی اس بات نہ بھولئے کہ ہمارے افسروں کے درمیان تعلقات اور اعتماد قابل تعریف ہیں آپریشنز کے دوران ہمارے افسروں نے ہمیشہ فخریہ روایات قائم کی ہیں، صف اول میں رہ کر قیادت کی ہے اور میں آپ سے بھی یہی امید کرتا ہوں۔ قیادت کے دوران آپ کو اختیارات دئیے جائیں گے تاہم اس بات کو نہ بھولیں کہ عسکریت کے شعبے میں آپ اس وقت تک اچھے کمانڈر نہیں بن سکتے جب تک آپ اچھے لیڈر نہ بنیں میں آپ سے توقع کرتا ہوں کہ آپ اچھے کمانڈرز کے ساتھ ساتھ اچھے لیڈر بھی بنیں گے اس کے لئے پیشہ وارانہ مہارت اور اچھے کردار کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ کردار ہی وہ چیز ہے جو کمانڈر کو معزز بناتی ہے۔ آپ کبھی اس بات نہ بھولیں کہ آپ ایک ایسے ادارے کا حصہ بنیں ہیں جہاں صرف آپ کی قابلیت ہی آپ کو آگے لے جا سکتی ہے کامیابیاں حاصل کرنے کیلئے آپ کو سخت محنت کرنا پڑے گی اس کے لیے کوئی شارٹ کٹ موجود نہیں ہمیشہ اپنے نصب العین کو بڑا رکھیں ہمیشہ آپ جو کام بھی کریں بہترین کرنے کی کوشش کریں یہی آپ کے ذاتی اطمینان کا ذریعہ ہے۔ آرمی ہماری مختصر تاریخ میں ہم نے بہت بڑے بڑے چیلنجز پر قابو پایا ہے مجھے یقین ہے کہ ہم دوبارہ بھی اسی تاریخ کو دہرائیں گے۔ ہم ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں لیکن اس طرح کا وقت کئی قوموں پر آیا ہے پاک فوج اپنے مقصد کیلئے پر عزم ہے اگر ہم پاکستان کے بنیادی مقاصد کے لیے پر عزم رہیں تو ہماری قوم آگے کی طرف بڑھے گی میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اسلام کو کبھی پاکستان سے الگ نہیں کیا جا سکتا اسلام ہی پاکستان کو متحد رکھنے والی قوت ہے میں یقین دلاتا ہوں کہ پاک فوج ملک کو حقیقی اسلامی جمہوری بنانے کے خواب کی تکمیل کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی جس کا خواب قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ نے دیکھا انہوں نے کہا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے امن کے قیام کیلئے ہماری خواہشات دراصل اپنی آئندہ نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی خواہش ہے کوئی اسے ہماری کمزوری نہ سمجھے پاکستان کسی بھی قسم کے خطرے کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور ہمیں ملک کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔ پاکستان امن پسند ملک ہے، اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے، پاک فوج درپیش چیلنجز سے نمٹ سکتی ہے۔ پاک فوج نے مختصر عرصے میں بہت سے چیلنجز پر قابو پایا۔ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ ہم نے حالیہ مہینوں میں اشتعال انگیز اور جارحانہ بیانات کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا کیونکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔ ملک کی اندرونی سکیورٹی کی صورتحال پر توجہ مرکوز ہے مگر اس کے باوجود ہم بیرونی جارحیت کو شکست دینے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں، ملک کی مختصر تاریخ میں کئی چیلنجز کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا۔ فوج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ تیار اور قوم کے ساتھ ہے۔ پاک فوج درپیش چیلنجز سے نمٹ سکتی ہے، مختصر عرصے میں بہت سے چیلنجز پر قابو پایا۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ مشکلات کے باوجود پاک فوج قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے نظریہ کے مطابق حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مشترکہ خواب کو پورا کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن