• news

صدر کو متنازعہ نہ بنایا جائے‘ نوازشریف کی تنقید بلاجواز ہے: ترجمان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صدر مملکت پر تنقید بلاجواز ہے، صدر کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے اور نہ ہی متنازعہ بنایا جائے۔ صدر زرداری سیاسی بیانات سے اجتناب کر رہے ہیں، غیرضروری تنقید نہ کی جائے، نوازشریف صدر مملکت پر الزام تراشی سے گریز کریں، نوازشریف کی الزام تراشی کا بھرپور جواب دیا جا سکتا ہے لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن