بگٹی کیس میں مشرف کی حفاظتی ضمانت کا وقت ختم ہو گیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی حفاظتی ضمانت کا وقت ختم ہو گیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی 20 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔ بلوچستان پولیس اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کو کسی بھی وقت گرفتار کر سکتی ہے تاہم بلوچستان پولیس کو پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے کوئی احکامات نہیں ملے۔