• news

نگران حکومت امیدواروں کا تحفظ یقینی بنائے:حاجی حنیف طیب

لاہو(سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی پابندی مسترد کرتے ہیںاس طرح کی پابندیاں کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتیں۔ نگران حکومت انتخابی امیدواروں کا تحفظ یقینی بنائے۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات الیکشن ملتوی کرنے کی سازشوں کا حصہ ہیں لیکن الیکشن کسی صورت بھی ملتوی نہیں ہونے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت صوبہ پنجاب کے صدر مفتی اقبال چشتی کی رہائش گاہ پر صاحبزادہ فضل کریم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کے بعد علماءو مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حنیف طیب نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل اپنے قائد کے مشن پر کاربند رہے گی اور محاذ پر لادین قوتوں کا راستہ روکے گی۔ ہم پاکستان کو نظامِ مصطفی کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن