• news

تمام سیاسی جماعتوں نے قوم کو مایوس کیا: عبدالرشید بھٹی

رائے ونڈ (نامہ نگار) عوام کو ظالم حکمرانوں سے نجات دلائینگے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے قوم کو مایوس کیا،کرپٹ سیاستدانوں نے اقتدار اور اپوزیشن میں رہنے کے ”شیڈول“ بنا رکھے ہیں۔ روزگارکی فراہمی، تعلیم کا فروغ، غربت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی پی 161سے آزاد امیدوار عبدالرشید بھٹی نے ریلوے گرا¶نڈ رائےونڈ میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ظالم حکمرانوں اور استحصالی نظام کیخلاف میدان میں اترا ہوں۔ الیکشن میں شہباز شریف کو شکست دوں گا۔ میں آپ لوگوں میں سے ہوں، میرا گھر بھی یہاں ہے، اس لیے سیاسی شعبدے باز میرے خلاف ہیں۔ میری طاقت آپ لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب لوگ کرپٹ نظام کیخلاف متحد ہو جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن