مسلم لیگ (ن) کی گروپ بندی سے پیپلز پارٹی کو فائدہ ہو گا: نادر خان
لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی کے امیدوار پی پی 149 حاجی نادر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں گروپ بندی کے باعث پیپلزپارٹی آسانی کے ساتھ کامیابی حاصل کر لے گی مسلم لیگ ن میں نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز گروپ بندی سے مسلم لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی اور کارکن مسلم لیگ ن کی قیادت سے ناراض ہو کر دڑا دھڑ استعفٰی دے کر پیپلزپارٹی میں شمل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے تیز ترین تیروں سے مسلم لیگ ن کے کمزور شیروں کو آسانی کے ساتھ شکار کر کے انتخابات میں 11 مئی کو فتح حاصل کریں گے۔