• news

ملک میں لادینیت پھیلانے کے امریکی وبھارتی منصوبے خاک میں ملا دینگے:زوار بہادر

لاہور (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری زوار بہادر نے کہا ہے کہ پاکستان میں لادینیت کے فروغ کے لئے امریکی اور بھارتی منصوبے کو خاک میں ملادیں گے جو سیاستدان امریکہ اور غیار کے اشاروں پر چلتے ہوئے پاکستان میں لادینیت کے فروغ کے لئے پیسہ بہا رہے ہیں پاکستان کے غیور عوام ان کے عزائم کوان کے منہ پر دے ماریں گے۔ جمعیت علماءپاکستان اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو سکولرازم کا قبرستان بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءپاکستان مقام مصطفےٰ کے تحفظ اور نظام مصطفےٰ کے نفاذ کی تحریک ہے ہمارے اکابرین نے 77ءمیں نظام مصطفےٰ کے لئے مارےں کھائیں اور جیلیں کاٹیں ہیں۔ہم نظام مصطفےٰ کی جدوجہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عوام بےدار ہو جائیں محب وطن اور ناموس رسالت پر یقین رکھنے والوں کو ووٹ دیں۔

ای پیپر-دی نیشن