مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ نوویک ڈجکووچ کے نام
مناکو (سپورٹس ڈیسک) سربیا کے نوویک ڈجکووچ نے ہسپانوی سٹار رافیل نڈال کو شکست دیکر مونٹی کار ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ڈجکووچ نے رافیل نڈال کو پہلے سیٹ میں آسانی کے ساتھ چھ دو سے شکست دیدی دوسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ساتھ چھ پوائنٹس کے بعد نوویک ڈجکووچ نے رافیل نڈال کو سات ایک سے زیر کر لیا۔ نوویک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نڈال کے ساتھ مقابلہ دلچسپ رہا۔ ٹائٹل جیتنے پر بے حد خوش ہوں کامیابی کا تسلسل آئندہ بھی جاری رکھوں گا۔