• news
  • image
  • text

”کنگ آف سپیڈ“ فیصل آباد کے فیصل یاسین، رانا عادل منتخب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی اور یوفون کے اشتراک سے لاہور میں لگنے والے فاسٹ باﺅلنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں کوئی نوجوان معیار پر پورا نہ اتر سکا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں دو روز کیمپ اختتام پذیر ہو گیا جس میں فیصل آباد کے فیصل یاسین اور رانا عادل ٹیلنٹ ہنٹ کمیٹی کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوئے۔ فیصل یاسین نے 136 جبکہ رانا عادل نے 135 کی سپیڈ سے باولنگ کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ انتخاب عالم کے علاوہ قومی ٹیم کے کوچ واٹمور بھی موجود تھے۔ فیصل یاسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ لاہور میں منعقد ہونے والے کیمپ میں سب کو پیچھے چھوڑ دوں گا جس کے لیے سخت محنت بھی کی تھی۔ میں پر امید ہوں کہ سپیڈ کے ذریعے قومی ٹیم میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاوں گا۔ رانا عادل جنہوں نے 135 کی سپیڈ سے باولنگ کا مظاہرہ کیا۔ کہنا تھا کہ کلب میں 138 کی سپیڈ سے باولنگ کرتا رہا ہوں۔ کارکردگی سے ثابت کر دیا ہے کہ تیز ترین باولر پاکستان کا مستقبل ہیں۔ امید ہے کہ میں قومی ٹیم میں جگہ بنا لوں گا۔ 

epaper
لاہور:فاسٹ باﺅلرز ٹرائلز کے دوران منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کا انتخاب عالم‘عامر پاشا کے ساتھ گروپ فوٹو

ای پیپر-دی نیشن