• image
  • text
epaper
بین الاقوامی ویمن بیس بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کرینگے: شوکت جاوید ................. لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سابق آئی جی پنجاب پولیس شوکت جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان جلد بین الاقوامی ویمن بیس بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کے فرائض انجام دیگا ۔ ا نھوں نے کہاکہ پاکستان بیس بال فیڈریشن نے کھیل کی ترقی کے لیے مثبت اقدام کر رہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ بیس بال بھی دیگر کھیلوں کی طرح پاکستان کے کونے کونے میں پہنچے خاص کر خواتین میں اس کھیل کو مقبول بنانے کے لئے اپریل کے آ خری ہفتے راولپنڈی میں میں نیشنل ویمن بیس بال چیمپیئن شپ کا انعقادکرایا جائے گا۔ نیشنل مینز چیمپیئن شپ ستمبر میں کرائی جائے گی جس کی میزبانی کے فرائض پنجاب کالج آف کامرس انجام دے گی۔ شوکت جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے موجودہ عہدیدار اپنی دوسری میعاد پوری کر رہے ہیں اس بارے میں پی ایس بی کے سیکرٹری کو باضابطہ لکھے گئے خط میںبھی آگاہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پر سپورٹس پالیسی کا کوئی اطلاق نہیں ہوتا جان بوجھ کو چند مفاد پرست افراد کھیل میں سیاست کو ملوث کر رہے ہیں۔ اگر یہ لوگ واقعی کھیل سے مخلص ہیں تو پہلے اپنی کھیلوں کی تنظیموں میں سپورٹس پالیسی کا اطلاق کریں بعد میں دوسروں پر اعتراض کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ نگران حکومت کے دور میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے درمیان معاملات خوشی اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن