سپاٹ فکسنگ‘ دانش کنیریا کی تاحیات پابندی کیخلاف اپیل کی سماعت آج لندن میں ہوگی
لندن (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر دانش کنیریا کی جانب سے تاحیات پابندی کیخلاف کی جانے والی اپیل کی سماعت آج ہوگی۔ دانش کنیریا کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ کنیریا پر پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ ان پر سپاٹ فکسنگ کا الزام لگانے والے انگلش کھلاڑی کمیٹی کے سامنے بھی پیش نہیں ہوئے۔