• news

لاہور: خسرہ سے متاثرہ 22 بچے ہسپتالوں میں داخل، منچن آباد میں مرض کی شدت بڑھ گئی

لاہور+منچن آباد (نیوز رپورٹر+ثناءنیوز) تحصیل منچن آباد میں خسرہ کے مرض میں اضافہ ہو رہا ہے، درجنوں بچے روزانہ ہسپتال میں داخل ہونے لگے۔ حفاظتی ٹیکے لگانے کے ناقص نظام اور ویکسی نیشن پر مامور عملہ گھر بیٹھا تنخواہیں ڈکارنے لگا۔ ہسپتالوں میں حفاظتی ویکسین رکھنے والے فریج سالہا سال سے خراب جبکہ کاغذوں میں درست قرار دیا جانے کی وجہ سے لاکھوں روپے کی ویکسین ایکسپائر ہوگئی۔ ادھر ملتان میں بھی نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ادھر لاہور کے چلڈرن اور میوہسپتال میں خسرہ کے 22 مریض بچے لائے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن