پاکستان میں انتخابات: کسی جماعت نے مسئلہ کشمیر کو مہم کا حصہ نہیں بنایا: بھارتی میڈیا کا دعوی
اسلام آباد (آن لائن) بھارتی میڈیا نے پاکستان میں 11 مئی کو ہونے والے انتخابات اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے جاری انتخابی مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے الیکشن مہم میں مسئلہ کشمیر نظر انداز کردیا ہے کئی سیاسی رہنماﺅں اور امیدواروں کو دہشت گردوں کی دھمکیوں کا سامنا ہے بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی جمہوری حکومت نے شدید مشکلات کے باوجود پانچ سالہ مدت پوری کی اور جمہوری طریقے سے پانچ سال بعد اقتدار نگران حکومت کو سونپا گیا دہشت گردوں کی دھمکیوں کے باعث انتخابی مہم میں زیادہ تیزی نہیں جبکہ کسی بھی سیاسی جماعت نے مسئلہ کشمیر کو اپنی مہم کا حصہ نہیں بنایا۔