رینٹل پاور، اوورسیز پاکستانیز ووٹ ، ر حمن ملک اور چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کیسوں کی سماعت آ ج سپریم کورٹ میں ہو گی
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں 22 سے 26 اپریل تک مقدمات کی سماعت کے لیے ججز کا روسٹر جاری کردیا گیا ۔ مقدمات کی سماعت کے لئے سات بینچ قائم کئے گئے ہیں ۔ بینچ نمبر 1 چیف جسٹس افتخار محمد چودھری، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل ہے ۔ بینچ نمبر 1 اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ، ریٹنل پاور کیس میں مبینہ کرپشن پر نیب کی جائزہ رپورٹ چیئرمین نیب فصیح بخاری کا صدر کو لکھے گئے خط پر توہین عدالت کی کارروائی ، سینیٹر رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی سابق وزرائے اعظم کیخلاف سی این جی لائسنس میں مبینہ کرپشن کے ازخود نوٹس ، عام انتخابات سے متعلق ڈاکٹر مبشر حسن کی درخواست ، این آئی سی ایل ، اراضی سکینڈل کیس ، ایل این جی کوٹہ کیس کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا ۔ بینچ نمبر 2 جسٹس تصدق حسین جیلانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر اور بینچ نمبر 3 جسٹس ناصر الملک اور جسٹس محمد اطہر سعید پر مشتمل ہوگا ۔ بینچ نمبر 4 جسٹس جواد ایس خواجہ ، جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل ہوگا ۔ مجوزہ بینچ میڈیا کمیشن کے قواعد وضوابط اور وزارت اطلاعات کے سیکرٹ فنڈز کے غلط استعمال پر دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا ۔ بینچ نمبر 5 جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس اقبال حمید الرحمن ۔ بینچ نمبر 6 جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس سرمد جلال عثمانی اور بینچ نمبر7 جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس اعجاز احمد چودھری پر مشتمل ہوگا۔