• news

11 مئی کو جنوبی پنجاب صوبے کے حامی، مخالفین میں مقابلہ ہو گا: گیلانی

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان وزیراعظم بن گئے تو آئین کے مطابق انہیں صدر آصف زرداری سے حلف لینا پڑے گا۔ شہاز شریف اور ن لیگ کے رہنماﺅں نے بھی تو پرویز مشرف سے حلف لیا تھا۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ عمران خان صدر زرداری سے حلف نہ لینے سے متعلق بیانات دے رہے ہیں۔ بلوچستان کی تمام جماعتیں الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ ن لیگ ساتھ دیتی تو ایک دن میں جنوبی پنجاب بن جاتا۔ گیارہ مئی کو جنوبی پنجاب صوبے کے حامی اور مخالفین میں مقابلہ ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن