• news

بوسٹن دھماکے کے ملزم زخمی بیٹے سے ملنے امریکہ جاﺅنگی: والدہ کا روتے ہوئے انٹرویو

نیویارک (نمائندہ خصوصی+بی بی سی اردو) بوسٹن بم دھماکوں کے ملزم بھائیوں کی ماں نے امریکی ٹی وی اے بی سی کو روتے ہوئے انٹرویو دیا اور کہا کہ اس کے بیٹے بے قصور ہیں ان پر دہشتگردی کا الزام غلط ہے زبیدت نامی چیچن خاتون نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ اپنے زندہ بچ جانے والے زخمی بیٹے سے ملنے امریکہ جانا چاہتی ہوں اور میں اس کے لئے کوشش کر رہی ہوں تاہم میرے بیٹوں پر دہشتگردی کا الزام ہے شاید مجھے اس کی اجازت نہ ملے اس نے بتایا کہ اس کے بڑے بیٹے جو مقابلے میں مارا گیا اس کو 2 سال قبل ایف بی آئی نے اس لئے زیر تفتیش رکھا کہ وہ اسلام سے محبت کرتا ہے۔ دریں اثناءامریکی حکام کا کہنا ہے کہ بوسٹن میں گزشتہ پیر کو میراتھن دوڑ کے موقع پر ہونے والے دھماکوں کے ملزم جو ہر سارنیف کی حالت مستحکم ہے اور ایک خصوصی تفتیشی ٹیم ان سے پوچھ گچھ کے لئے ان کی حالت میں مزید بہتری کی منتظر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن