• news

خیبر پی کے انتظامیہ کا الیکشن میں ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کی خدمات لینے کا فیصلہ

لکی مروت(ثناءنیوز)خیبر پی کے پولیس وانتظامیہ نے الیکشن کے دوران امن و امان کے قیام کے لئے ریٹائرڈ پولیس افسران اور اہلکاروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرشید نے اپنے دفتر میں ریٹائرڈ افسران و اہلکاروں کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی اور پولیس فورس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لئے ریٹائرڈ اہلکاروں کی خدمات سے استفادہ پر بات کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن