• news

جھوٹ اور شعبدہ بازی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں: اعجازالحق

ہارون آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ امیدوار حلقہ این اے 191محمد اعجاز الحق امیدوار حلقہ پی پی 283چوہدری غلام مرتضی سابق ایم پی اے نے نواحی گاﺅں 53فور آر میں ایک بڑے انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارون آباد سمیت حلقہ این اے 191اور پی پی 283کو اندھیروں کے حوالے کر کے اسلام آباد اور لاہور کے مزے لوٹنے والے اور زرداری کی قصیدہ گوئی کرنے والے آج عوامی عدالت میں در بدر ہو رہے ہیں لیکن ہمیں فخر ہے کہ ہم نے اپوزیشن میں ہونے کے باوجود اپنے حلقہ کے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔الحمد اللہ آج عوامی محبت اور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔شعبدہ بازی اور ڈائیلاگ اور جھوٹ کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں ا ب عوام خدمت کی سیاست کرنے والوں کا ساتھ دینے کا عزم کر چکے ہیں ۔مسلم لیگ (ضیاء) کے رہنما ملک رشید احمد نے بھی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ 11مئی کا سورج ہارون آباد کے عوام کو پانچ سال تک سبز ناغ دکھانے والوں کے عبرتناک انجام کے ساتھ طلوع ہو گا ۔ا س موقع پر سابق نائب ناظم یوسی 77چوہدری طاہر محمود ،آرگنائزر جلسہ سابق کونسلر محمد اشرف چوہان ،اکرام رحمانی ،یاسر بھٹی ،چوہدری عبدالقیوم ،یٰسین چوہان ،عامر علوی ،ملک اکرام صدر لیبر یونین غلہ منڈی نے چوہدری عبدا لغفور رہنما پیپلزپارٹی سے 30سالہ رفاقت چھوڑ کر مسلم لیگ (ضیاء) میں شمولیت اختیار کر لی۔اور حلقہ این اے 191میںمحمد اعجاز الحق اور حلقہ پی پی 283میں چوہدری غلام مرتضی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔دریں اثناءملک برادری کے دو اہم رہنماﺅں ملک محمد افضل غوری اور ملک محمد امجد غوری نے مسلم لیگ (ضیاء) امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدو جہد حلقہ کی بہتری کے لےے ہے اور اس وقت حلقہ میں اعجاز الحق اور چوہدری غلام مرتضی سے بہتر اور مخلص لیڈر کوئی اور نہیں ہے اور ان کی سیاست صرف اور صرف عوامی خدمت پر مرکوز ہے اور ایسے مخلص لیڈروں کا ساتھ دینا وقت کی آواز ہے اور انشاءاللہ یہ دونوں کامیاب ہو کر حلقے کے عوام کو درپیش مسائل کے خاتمے میں بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ ان کا ماضی کا ریکارڈ بھی بہتر و ترقی کا واضح ثبوت ہے یہی وجہ ہے کہ حلقہ کے عوام ان کی بھر پور پذیرائی کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن