نئی دہلی: پاکستانی جاسوس قرار دئیے گئے مسلمان کی 7سال قید کی سزا برقرار
نئی دہلی(آن لائن) بھارتی سپریم کورٹ نے پاکستانی اداروں کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ملزم کی سات سال قید کی سزا برقرار رکھی‘ اس پر بھارتی فوج سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔ ملزم صافی محمد نے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس غیرقانونی طور پر اس کے گھر میں داخل ہوئی اور اس نے مختلف ریکارڈ قبضے میں لے لیا جسے اس ضمن میں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ صافی محمد کو مارچ 2010ءمیں جودھپور سے گرفتار کیا گیا تھا۔