زلزلہ متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں معاونت کیلئے ماشکیل میں 3 افسر تعینات
کوئٹہ (اے پی پی)حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق ماشکیل ضلع واشک میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی کی سرگرمیوں میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کے لیے تین افسروں طارق جاوید مینگل، انیس طارق گورگیج اور عبدالستار عیسیٰ زئی کو ایک ماہ کے لئے ماشکیل میں تعینات کر دیا گیا ہے۔