• news

33ارکان کی ریکوزیشن آج چیئرمین سینٹ کو بھیجی جائے گی، اجلاس 14 روز میں بلائینگے: سیکرٹری سینٹ

اسلام آباد(آئی این پی) سیکرٹری سینٹ افتخاراللہ بابر نے کہا ہے کہ 33 ارکان کی ریکوزیشن پر سینٹ اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن (آج) پیر کو چیئرمین سینٹ کو بھیج دی جائے گی ‘ چیئرمین سینٹ 14 روز میں اجلاس بلائینگے۔ اتوار کو آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سینٹ نے کہا کہ جمعہ کو اراکین سینٹ نے اجلاس بلانے کی ریکوزیشن (آج) پیر کو چیئرمین سینٹ کو بھیج دی جائے گی جس کے بعد چیئرمین سینٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریکوزیشن ملنے کے بعد چیئرمین سینٹ 14 روز میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔ چیئرمین سینٹ کی جانب سے اجلاس بلانے کا فیصلہ ہونے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن