• news

سپیکر عبدالحمید کو بنگلہ دیش کا بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں گزشتہ روز پارلیمنٹ کے سپیکر عبدالحمید کو بلامقابلہ ملک کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ 69 سالہ عبدالحمید حکمران عوامی لیگ کے سینئر رہنما ہیں جو اپنے پیشرو صدر ظل الرحمان کے انتقال کے بعد سے قائم مقام صدر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ عبدالحمید کے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بھی دوستانہ روابط ہیں اور وہ جنوری 2014ءمیں ہونے والے انتخابات سے پہلے دو بڑی جماعتوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی محاذ آرائی کو روکنے کیلئے ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں ان جماعتوں نے دھمکی دے رکھی ہے کہ عام انتخابات سے پہلے نگران حکومت قائم نہ کی گئی تو وہ انتخابات کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن