• news

پاک بحریہ کے سربراہ، وفاقی محتسب کی وزیراعظم سے ملاقاتیں، ہزار کھوسو نے ارتھ ڈے پر پودا لگایا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی + اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ نے وزیراعظم ہزار خان کھوسو سے ملاقات کی ملاقات میں پاک بحریہ سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت مادر وطن کی سرحدوں کی پاسبانی کیلئے اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گی۔ وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے ملاقات میں وزیراعظم کو ملک میں خسرہ اور پولیو سے بچوں کی اموات کے متعلق 400 صفحات پر مشتمل رپورٹ پیش کی۔ دریں اثنا ارتھ ڈے پر وزیراعظم نے وزیراعظم ہاﺅس میں پودا لگایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام ماحولیاتی خطرات کم کرنے کیلئے شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔

ای پیپر-دی نیشن