تبدیل ہوتا پاکستان دیکھ رہا ہوں‘ بلٹ پر بیلٹ کو برتری نظر آ رہی ہے : نوازشریف
لاہور + اسلام آباد + ٹنڈو الہ یار (خصوصی رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے کہا ہے کہ گرے ہوئے شخص کو دھکا دینا میرا مزاج نہیں ہے، مشرف کے بارے کہیں سے کوئی پیغام نہیں ملا، میرے دل میں مشرف کے لئے کوئی انتقام نہیں ہے، ایسا وقت آنا ہی نہیں چاہئے کہ کسی کو جلاوطن کیا جائے۔ میرا اگر کوئی ذاتی غصہ ہے بھی تو میں مشرف کو معاف کرتا ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں تبدیل ہوتا ہوا پاکستان دیکھ رہا ہوں، بلٹ پر بیلٹ کی برتری نظر آ رہی ہے۔ پاکستان میں بیلٹ پر ہمیشہ بلٹ نے حملہ کیا۔ بلٹ کو ہمیشہ کے لئے بند ہونا چاہئے، مشرف کے ٹرائل کے لئے مجھے کسی نے نہیں کہا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کرنا ہوں گے، آج تک کسی نے طالبان کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات نہیں کئے، مذاکرات کا راستہ بند نہیں کیا جانا چاہئے، گولیوں سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے اپنے دماغ کا صحیح استعمال نہیں کیا، انجم عقیل اور ثناءاللہ زہری کرپٹ نہیں ہیں، ہماری نیت میں اگر کھوٹ ہوتا تو ہم بھی امریکی صدر سے پیسے لیتے، طالبان سے مذاکرات میں وفاقی حکومت کو بھی بیٹھنا چاہئے، بات چیت کا دروازہ کھول دیا جائے تو نتائج اچھے ہوں گے۔ جب مجھے سزا ہوئی تو میں نے سوچا کہ ملک کیسے چلے گا؟ 70ءکی دہائی میں ہماری انڈسٹری کو نیشنلائز کر دیا گیا۔ انڈسٹری نیشنلائز ہونے سے ہمارے پاس کچھ نہیں رہا، ہم قوم کی امیدوں پر ہمیشہ پورا اترے ہیں، ہمیں دو مرتبہ موقع ملا اور ہر آزمائش پر پورے اترے، پنجاب کے پاس بجلی کا مسئلہ حل کرنے کا اختیار نہیں، وفاقی حکومت نے اس مسئلے پر پنجاب سے بالکل تعاون نہیں کیا۔ ٹنڈو الہ یار میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ زرداری صاحب نے ایسا کون سا کام کیا ہے کہ میں ان کی تعریف کروں۔ مسلم لیگ (ن) نے سیاست عبادت سمجھ کر کی۔ کامیابی ملی تو سب سے پہلے ٹنڈو الہ یار کی قسمت بدلیں گے۔ کیا صدر آصف علی زرداری 5 سال میں ایک بار بھی یہاں آئے۔ کوئی پوچھے زرداری صاحب سے کہ انہوں نے عوام کے لئے کیا کیا؟ ہماری حکومت آئی تو تعلیم پر توجہ دیں گے۔ پنجاب کی طرح سندھ کے بچوں کو بھی لیپ ٹاپ دیں گے، اقتدار مل تو سندھ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ پنجاب میں طلبا کو لیپ ٹاپ دئیے سندھ کے طلبا کو کیوں نہیں ملے۔ قرضے لے لے کر ملک کو تباہ کر دیا گیا۔ پاکستان کے ادارے تباہ و برباد ہو گئے۔ زرداری صاحب نے کراچی سے 5 سال میں بے امنی کیوں نہیں ختم کی؟ صدر زرداری نے 18 کروڑ عوام کو صرف 2 گھنٹے دئیے ہوتے تو آج ملک و قوم کی تقدیر بدل دی جاتی۔ پاکستان کے لئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ سندھ سے بےروزگاری کو ختم کریں گے۔ لاہور میں میٹرو بس بنائی گئی کراچی میں کیوں نہیں بنائی گئی؟ 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو گی تو کسان پہلے سے زیادہ غریب ہو گا۔ سابق حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ٹنڈو الہ یار میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم تھا تو سندھ سے ڈاکو راج ختم کر دیا تھا۔ نوازشریف نے کہا کہ کراچی میں حکیم سعید کے قتل کے وقت اپنی حکومت کو خود توڑ دیا تھا۔ سندھ میں میڈیکل یونیورسٹیاں بنائیں گے۔ پنجاب میں نوکریاں میرٹ پر دی گئیں۔ 5 سال میں نوکریاں پیسوں کے لئے بیچ دی گئیں، صدر زرداری پر ذاتی تنقید نہیں کی صرف یہ پوچھا تھا کہ انہوں نے 5 سال میں عوام کے لئے کیا کیا؟ علاوہ ازیں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نئے ویژن کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے ہم معاشرے کے نادار افراد کو علاج کی بہترین سہولیات دینے کے لئے نیشنل ہیلتھ انشورنس سکیم شروع کریں گے جبکہ صحت کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے پورے معاشرے کے اعصاب توڑ کر رکھ دئیے ہیں۔ مہنگائی، غربت و افلاس اور بے روزگاری نے لوگوں کو ذہنی و جسمانی طور پر بیمار کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت صحت کی کوئی مربوط اور جامع پالیسی دینے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم برسر اقتدار آ کر عام آدمی کو ”میڈیکل انشورنش“ مہیا کریں گے تاکہ اسے علاج معالجے میں آسانی رہے اور ہسپتال میں داخلے اور آپریشن وغیرہ میں پریشانی کا سامنانہ کرنا پڑے۔ علاوہ ازیں حیدرآباد میں ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ سکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش نہیں لیکن الیکشن لڑنا ہے۔ انتخابات ملک کے لئے سب سے ضروری ہیں۔ انتخابات خوشحال اور مستحکم پاکستان کے لئے ضروری ہیں۔ انتخابات مقررہ وقت پر ہو جائیں گے۔ علاوہ ازیں نوازشرےف نے کہا ہے کہ انتخابات مےں قوم کے ووٹ کا فےصلہ کر پٹ اور تبدےلی کا جھوٹا نعرہ لگانےوالوں کےخلاف رےفرنڈم ہو گا۔ ہم عوام کو بجلی کی لوڈشےڈنگ، کر پشن اور مہنگائی، بے روز گاری سمےت تمام مسائل سے نجات دلائےں گے۔ وہ گذشتہ روز (ق) لیگ کے رہنما ارشد سلہری کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر ان سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ نوازشرےف نے کہا کہ پےپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور مےں کرپشن اور بحرانوں کے رےکارڈ قائم کئے ہےں اور اب اےک بار پھر قوم کو گمراہ کر نے کی کوشش کر رہی ہے مگر عوام کسی کے جھانسے مےں نہےں آئےنگے اور نہ ان کے جو لوگ تبدےلی کے جھوٹے نعرے لگا رہے ہےں۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمےشہ عوام کے حقوق اور ملک کو ترقی ےافتہ اور خوشحال بنانے کی جنگ لڑی ہے اور عام انتخابات مےں بھی عوام نے ہم پر اعتماد کےا تو ان کو ماےوس نہےں کرےنگے بلکہ ملک کو بجلی کی لوڈشےڈنگ اور کرپشن سمےت تمام مسائل سے نجات دلا کر ملک کو حقےقی معنوں مےں قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کا پاکستان بناےا جائےگا کےونکہ مسلم لیگ (ن) اقتدار نہےں بلکہ اقدار کی جنگ لڑ رہی ہے۔ این این آئی کے مطابق نواز شریف کی جانب سے اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام امیدوار انتخابی مہم کا دائرہ وسیع کر دیں اور اس میں ذاتی طور پر شریک ہوں اور گھر گھر جا کر عوام کو پارٹی کے منشور سے روشناس کرائیں۔ نواز شریف کی جانب سے دی جانے والی ہدایت میں کہا گیا کہ پارٹی کارکن ہر علاقے کا لازمی دورہ کریں اور پارٹی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کو لٹریچر کے ذریعے عوام تک پہنچائیں۔