• news

جماعت اسلامی کی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ !

 مکرمی!جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے اتحاد میں جو لوگ رکاوٹ بنے ان میں جماعت اسلامی سے نکل کر تحریک انصاف میں شا مل ہو نیوالے حضرات جہا ں ایک طرف ہیں‘ وہیں ان حضرات کو جماعت اسلامی سے نکلوانے والے جماعت کے چند قائدین بھی اس ایڈجسٹ منٹ میں رکاوٹ بننے میں برابر کے شریک ہیں ۔یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی گنتی کی چند سیٹیں حاصل کرنے کی خاطر ن لیگ سے مفاہمت کے خواہاں ہیں۔ان ہی لوگوں پر مشتمل مذاکراتی ٹیم بنائی گئی۔اس لئے جو نتیجہ نکلا وہ سب کے سامنے ہے جماعت اسلامی کے قائد اس معاملہ کو اپنے ہاتھ میں لیں اور ملک کی بقا کی خاطر دو ٹوک فیصلہ کریں اور اس میں مزید دیر نہ کریں۔اب سیٹ ایڈجسٹمنٹ صرف اور صرف PTI سے کی جائے۔(ساجد شیخ لاہور)

ای پیپر-دی نیشن