انتخابی مہم ختم ہونے میں 18 دن باقی ممکنہ حملوں کا خطرہ برقرار
اسلام آباد (ثناءنیوز) عام انتخابات کےلئے انتخابی مہم ختم ہونے مےں 18 دن باقی رہ گئے ہےں تاہم عسکرےت پسندوں کے ممکنہ حملوں کے خطرے کے باعث بھرپور مہم شروع نہےں ہوسکی۔ مغربی نشرےاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پی کے میں سیاست دان اپنی انتخابی مہم کے دوران طالبان عسکریت پسندوں کے خونریز حملوں کا خطرہ مول لے رہے ہیں اور ان کی مہم پر اس خوف کے اثرات نمایاں ہیں۔صوبہ خیبر پی کے میں برسراقتدار رہنے والی عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں پر حالیہ دنوں میں کم از کم دس جان لیوا حملے ہوچکے ہیں، جن میں 18 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اے این پی نے مزید حملوں سے بچنے کے لئے کراچی اور خیبر پی کے میں اپنے 50 سے زائد دفتر بند کر دیئے ہیں۔ اس صورتحال سے بعض جماعتوں کے سیاست دانوں کو واضح فائدہ ہوگا جو بظاہر بلاخوف و خطر اپنی انتخامی مہم چلا رہے ہیں۔ سیکولر جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات پر تیار تھیں تاہم ان جماعتوں نے طالبان کے سامنے ہتھیار پھینکنے اور آئین کو تسلیم کرنے کی شرائط رکھی تھیں جنہیں طالبان نے مسترد کر رکھا ہے۔ پاکستان میں روایتی طور پر انتخابات سے قبل بڑے سیاسی جلسے جلوس ہوتے ہیں تاہم سیکولر جماعتیں اب ان سے اجتناب برت رہی ہیں۔