• news

بیلٹ پیپرز اور ووٹر لسٹ کی چھپائی روکنے پر حکم امتناعی میں کل تک توسیع

 کراچی (آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے بیلٹ پیپرز اور ووٹر لسٹ کی چھپائی روکنے پر ایم کیو ایم کی درخواست پر حکم امتناعی میں24 اپریل تک توسیع کردی۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم، جسٹس مقبول باقر اور جسٹس سجاد علی شاہ جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد میں ہیں جس کی وجہ سے ان ججوں کی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ بیلٹ پیپرزاور ووٹر لسٹ کی چھپائی کے خلاف ایم کیوایم کی درخواست پر فیصلہ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرتے ہوئے حکم امتناعی میں آئندہ سماعت تک توسیع کر دی گئی۔ آئندہ سماعت 24 اپریل کو ہوگی۔ سندھ ہائی کورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن